بھارتیہ جنتا پارٹی کے فائر برانڈ لیڈر جاوید قریشی نے آج کاچہامہ کپوارہ میں ایک عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ (اویسی) اپنی سٹیٹ سنبھالیں۔ وہ جموں و کشمیر کے بارے میں بیان بازی بند کریں۔
کنونشن کے دوران قریشی نے کاچہامہ میں عوامی کنونشن کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حریت لیڈران کو اب سمجھ آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئیسلوشن وارڈ میں گانا گاتے نظر آئے روندر رینا
اس دوران قریشی نے پلوامہ کے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک ان کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھے گا اور ان کا احسان مند رہے گا'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں شدت پسندوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ کے تیئں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں'۔