ETV Bharat / state

Arms Recovered in Kupwara فوج نے مچھل کپواڑہ میں اسلحہ اور بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا - فوج نے مچل کپواڑہ میں اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا

فوج نے آج اپنے ایک مشترکہ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر مواد برآمد کیا ہے۔ فوج کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔ Army Huge cache of ammo recovered in Machil

Huge cache of arms, ammo recovered in Machil Kupwara: Army

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 1:31 PM IST

Updated : Aug 18, 2023, 6:16 PM IST

کپواڑہ: شمالی کشمیر کپواڑہ ضلع کے مچھل گاؤں میں فوج نے جمعہ کو ایک مشترکہ آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود و دیگر مجرمانہ مواد برآمد کیا ہے۔ جو 15 - 18 اگست کے درمیان کپواڑہ کے مچھل سیکٹر میں شروع کیا گیا تھا۔ فوج کے سری نگر میں قائم اسٹریٹجیکل یونٹ 15 کور نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل میں ٹویٹ کیا کہ مچھل سیکٹر کپواڑہ میں 15 سے 18 اگست تک بھارتی فوج، بی ایس ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے وار کے ایک ذخیرے کی ممکنہ موجودگی کے بارے میں مختلف ایجنسیوں کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ جس دوران اسلحے اور گولہ بارود کا بہت بڑا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ جس میں 05xAK رائفلیں، 07xپستول، 04x ہینڈ گرینیڈ اور دیگر مجرمانہ مواد شامل ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک سرچ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسی سال اپریل کی 6 تاریخ کو بھی شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے جنگلاتی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے چیکنگ کے دوران بڑی مقدار میں گولہ اور بارود برآمد کیا تھا۔ اس سلسلہ میں پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران پولیس و فوج نے جمعرات کے روز ہندواڑہ کے ہفرودا جنگلات میں مخصوص علاقہ کی تلاشی انجام دی تھی۔ اس تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ یہاں ضبط کیے گئے گولہ اور بارود میں 7.62 ایم ایم کے 720 راؤنڈ، آر پی جی کے پانچ راؤنڈ، آر پی جی کے 9 بوسٹر اور دس عدد یو بی جی ایل گرینیڈ شامل تھے۔

Last Updated : Aug 18, 2023, 6:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.