ETV Bharat / state

Kupwara Encounter کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، سرچ آپریشن جاری - کپوارہ انکاونٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

ضلع کپوارہ کے مژھل علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔ Encounter in Machil Kupwara

کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک
کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : May 3, 2023, 12:08 PM IST

Updated : May 3, 2023, 12:16 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل علاقے میں بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی ہے، جس میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کپوارہ کے مژھل علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بتادیں کہ آج صبح سکیورٹی فورسز کو علاقے مییں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Shopian Encounters شوپیان میں دو تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند ہلاک

اس دوران دونوں طرف فائرنگ شروع ہوگئی۔ علاقے میں کئی عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کا خدشہ تھا، اس دوران طرفین فائرنگ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ تصادم کے دوران مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ علاقے میں نقل و حمل بھی متاثر ہوگئی ہے۔ فی الحال سکیورٹی فورسز علاقے میں تلاشی مہم میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے کنڈی ترچھ علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان مسلح انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی کے بشمول دو عسکریت پسند مارے گئے تھے جب کہ بڑے پیمانے پر یہ آپریشن انجام دیا گیا تھا۔ پولیس اہلکار نے کہا تھا کہ کنڈی کپواڑہ کے تصادم میں لشکر طیبہ سے متعلقہ دو عسکریت پسند مارے گئے جن میں ایک پاکستانی عسکریت پسند بھی شامل تھا۔ پولیس کی جانب سے ٹویٹ میں ہلاک کردہ پاکستانی عسکریت پسند کی شناخت طفیل کے طور پر کی گئی تھی۔

Last Updated : May 3, 2023, 12:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.