ETV Bharat / state

تمام مشکلات کے باوجود نوید کی جے ای ای میں شاندار کامیابی - نوید الامین

نوید الامین کا کہنا ہے کہ 4جی انٹرنیٹ پر پابندی اور پھر کووڈ 19 لاک داؤن کی وجہ سے انکو امتحانات کے لئے تیاریاں کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انکی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

تمام مشکلات کے باوجود نوید نے شاندار کامیابی حاصل کی

author img

By

Published : Sep 13, 2020, 7:46 PM IST

جموں و کشمیر کے دور دراز علاقہ شہلال ہندوارہ کے نوید الامین نے جے ای ای مینز میں 99.23 فیصد نمبرات حاصل کر کے نہ صرف اپنے گاؤں بلکہ پورے ضلع کا نام روشن کیا۔ ان کی کامیابی پر ان کے گھر میں رشتہ داروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ جبکہ کئی بڑے سیاست دانوں نے بھی نوید الامین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ نوید کافی ہونہار ہے اور پڑھائی میں کافی دلچسپی رکھاتا ہے۔

تمام مشکلات کے باوجود نوید کی جے ای ای میں شاندار کامیابی

نوید کے رشتہ دار نعیم احمد نے میڈیا کو بتایا کہ نوید ہمیشہ پڑھائی لکھائی میں بہتر کارکردگی دکھاتا تھا جبکہ کھیل کود میں بھی وہ سرگرام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا نوید کے والد کے انتقال کے بعد وہ اور اس کی والدہ کو سخت صدمہ پہنچا اور بعد میں وہ سرینگر ایچ ایم ٹی چلے گئے۔

نوید نے لاک ڈاؤن اور موجودہ حالات کے باوجود پڑھائی میں کوئی کوتائی نہیں کی۔

نوید الامین نے سرینگر کے ایک سرکاری اسکول میں 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی اور پھر جے ای ای امتحانات کے لئے تیاریاں شروع کی-
نوید کا کہنا ہے کہ 4جی انٹرنیٹ پر پابندی اور پھر کووڈ 19 لاک داؤن کی وجہ سے انکو امتحانات کے لئے تیاریاں کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے انکی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

انکا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ، جے ای ای اور دیگر امتحانات کے لئے تیاریاں کرنے کے لئے بہت اہم ہے اور انکی کمی کے باعث نتایج پر اثر پڑتا ہے-
نوید کا کہنا ہے کہ فی الوقت جے ای ای ایڈوانس کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں تاکہ انکو انجینئرنگ میں بہتر سٹریم مل پائے-

جموں و کشمیر مین تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فور جی کی معطلی کے باوجود نوید نے شاندار کامیابی حاصل کر کے ثابت کیا کہ محنت اور لگن کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.