سرحدی ضلع کپواڑہ اور ہندواڑہ میں اخروٹ منڈی کی اشد ضرورت ہے۔ اخروٹ سے وابستہ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں ایک اخروٹ منڈی کو تعمیر کرایا جائے۔
تاجروں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بتایا کہ سرحدی ضلع کپواڑہ میں اخروٹ کی اچھی پیداوار ہے۔ اس صنعت سے یہاں کے کافی لوگ وابستہ ہیں۔ ان لوگوں نے بتایا کہ یہاں اخروٹ کی منڈی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کپواڑہ: این سی کو مظبوط کرنے پر زور
یہاں لوگ سڑک پر ریڑی لگاکر اخروٹ فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر جگہ پر ٹریفک جامنگ کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ تاجروں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کپواڑہ یا ہندواڑہ یا لنگیٹ میں ایک اخروٹ منڈی قائم کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس منڈی کو تعمیر کرنے کے لئے ہندواڑہ یا لنگیٹ میں زمین بھی دستیاب ہے۔