سری نگر: سرحدی ضلع کپواڑہ میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے پولیس اب تک گیارہ منشیات فروشوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے انہیں جیل منتقل کر چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ میں پولیس نے گیارہ منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔
پولیس ذرائع نے گرفتار شدگان کی شناخت سعید اظہر الحق عرف اظہر ولد سعید نذیر حسین ساکن کاچہامہ کرالہ پورہ، رفیق ہجام ولد عبدالرحیم ہجام ساکن کیرن پائین، آصف احمد خان ولد یوسف خان ساکن گنڈسانہ ہائی ہامہ، ممتاز احمد خان ولد عبدالرشید خان ساکن ہلمت پورہ کپواڑہ، طالب احمد شاہ ولد بشیر احمد شاہ ساکن ہکری پورہ آورہ، احمد حیات میر ولد حیات میر ساکن ڈار پورہ لالہ پورہ، بلال احمد گنائی عرف حماد ولد علی گنائی ساکن گگلوسہ، نثار احمد خان ولد عنایت اللہ خان ساکن شاٹھ پورہ ہائی ہامہ کپواڑہ، بازل احمد میر عرف بازل میر ولد منظور احمد میر ساکن کھر ہامہ کپواڑہ، عبدالمجید کمار ولد عبدالرحیم کمار ساکن درگمولہ کپواڑہ اور آفتاب حسین شاہ ولد الطاف حسین شاہ ساکن تکیہ بدرکورٹ کرناہ کے بطور کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروش سماج کے لئے ناسور بن چکے ہیں لہذا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایک دوسرے معاملے میں این آئی اے کی عدالت نے نارکو ٹیرر کیس میں چھ افراد کو اشہاری مجرم قرار دیا ہے۔
یو این آئی