ETV Bharat / state

کولگام: گیارہویں جماعت کی طالبات کا احتجاج، ماس پروموشن کی مانگ - طلباء کے ساتھ زیادتی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں گیارہویں جماعت کی طالبات نے ماس پرموشن کی مانگ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

کولگام: گیارہویں جماعت کی طالبات کا احتجاج، ماس پروموشن کی مانگ

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 7:42 PM IST

ماس پروموشن کی مانگ کرتے ہوئے گیارہویں جماعت کی طالبات نے ضلع کولگام میں احتجاج کیا۔ احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود ہو کر رہ گئی۔

احتجاجی طالبات نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’دفعہ 370کی منسوخی کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور پھر عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈائون کے دوران تعلیمی ادارے مقفل رہے اور طلباء پڑھائی سے محروم رہے۔‘‘

کولگام: گیارہویں جماعت کی طالبات کا احتجاج، ماس پروموشن کی مانگ

احتجاج کر رہی طالبات نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نصاب مکمل نہیں کیا اور ایسے میں وہ امتحان کیونکر دے سکتی ہیں۔

انہوں نے آن لائن نظام تعلیم کے حوالے سے کہا کہ ’’طلباء سست رفتار انٹرنیٹ 2G کے ذریعے پڑھائی نہیں کر پائے اور جموں و کشمیر انتظامیہ آن لائن درس و تدریس کا بہانہ بنا کر امتحانات منعقد کر رہی ہے جو طلباء کے ساتھ زیادتی ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے گیارہویں جماعت کی طالبات نے ماس پروموش کی مانگ کرتے ہوئے انتظامیہ سے ’’طلباء کے مستقل کو تاریک ہونے سے بچانے‘‘ کی درخواست کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.