ETV Bharat / state

پولیس چوکی پر گرینیڈ حملہ - پولیس چوکی فرصل

بتایا جاتا ہے کہ دستی بم ہدف سے محروم ہوا اور پولیس چوکی کی عمارت کے باہر پھٹ گیا۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عسکریت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر گرینیڈ داغا

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 7:16 PM IST

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی فرصل کی طرف دستی بم پھینکا تاہم اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

بتایا جاتا ہے کہ دستی بم ہدف سے محروم ہوا اور پولیس چوکی کی عمارت کے باہر پھٹ گیا۔ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عسکریت پسند موقع سے فرارہونے میں کامیاب رہا۔

حملہ آوروں کی تلاش کے لئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقع کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہں ہوا۔ واضح رہے کولگام میں آج ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں اور سیکورٹی ایجنسیاں پہلے سے ہی متحرک کردی گئی ہے تاکہ انتخابات میں کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.