ETV Bharat / state

کولگام تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : May 30, 2020, 9:54 AM IST

Updated : May 30, 2020, 1:20 PM IST

ہلاک شدہ عسکریت پسند حزب المجاہدین سے وابستہ تھے اور دونوں مقامی ہیں۔

کولگام تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک
کولگام تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے ونپورہ علاقے میں ہفتے کی صبح عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہوئے تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

کولگام تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

موصولہ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوجی کی ایک آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی نے کولگام کے ونپورہ علاقے کو ہفتے کو علی الصبح محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کردی جس دوران طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور ایک تصادم چھڑ گیا جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے شاکر احمد اور بلال احمد کے طور پر ہوئی ہے اور دنوں مقامی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اہلخانہ کے کہنے پر سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں سے سرینڈر کرنے کو کہا، تاہم انہوں نے انکار کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جائے تصادم سے 2 پستول، ایک دستی بم اور 3 'چلی' گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

دریں اثنا انتظامیہ نے ضلع میں احتیاطی طور موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔ نیز کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی ہے

Last Updated : May 30, 2020, 1:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.