وادی کشمیر کے میدانی سمیت پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری کی وجہ سے عام زندگی مفلوج Snowfall in Kashmirہو کر رہ گئی ہے۔ قاضی گنڈ - بانہال کو جوڑنے والی جواہر ٹنل کے گرد و نواح میں قریب 3فٹ برفباری کے سبب سرینگر جموں قومی شاہراہ Sgr – Jmu Highway Closed for Trafficٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند ہے۔
وادی کشمیر کو خطہ جموں کے ساتھ جوڑنے والی مغل شاہراہ بھی برفباری کے سبب Mughal Road Closedمسلسل بند ہے۔
270 کلو میٹر طویل سرینگر - جموں شاہراہ کو جمعہ کے روز دو دن بعد درماندہ گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے بحال کر دیا گیا تھا تاہم جمعہ کی سہ پہر بھاری برفباری اور ضلع رام بن میں کئی مقامات پر چٹانین کھسکنے کے سبب شاہراہ کو پھر سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: Snowfall In Kashmir: کشمیر میں برفباری کا سلسلہ جاری، فضائی ٹریفک متاثر
دریں اثناء، سرینگر - لیہہ، بانڈی پورہ - گریز، کپوارہ - کرناہ شاہراہیں بھی بھاری برفباری کے سبب بند ہیں۔