جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع کولگام میں جموں و کشمیر پولیس نے عوام کے ساتھ بہتر تال میل اور پولیس-عوام رشتے کو مضبوط کرنے کی غرض سے عوامی دربار کا انعقاد Police Public meet in Kulgam عمل میں لایا۔
کنڈ، کولگام میں منعقد کئے گئے پبلک - پولیس دربار Police Public meet in Kulgamمیں ضلع پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت اوقاف ممبران، ٹریڈ و سیول سوسائٹی ممبران، نمبردار، چوکیداروں کے علاوہ پی آر آئی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پبلک - پولیس دربار میں عوامی وفود نے مختلف مسائل سے پولیس حکام کو آگاہ کیا۔ ایس ایس پی کولگام عوام کے ساتھ گفتگو کے دوران لوگوں کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
ایس ایس پی نے خطاب کے دوران کہا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں سمٹ جاتی ہیں، جبکہ اس طرح کے پروگرامز سے تال میل مضبوط ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: Public Meeting Held at Thana Mandi: راجوری کے تھنہ منڈی میں پولیس و عوام کی تعریفی میٹنگ
انہوں نے مزید کہا کہ ’’پولیس سماجی بدعات کو دور کرنے کے خلاف صف آرا ہے۔‘‘ انہوں نے عوام سے سماجی بدعات کے خاتمے خصوصا منشیات کا قلع قمع Kulgam police on Drug Menaceکرنے میں پولیس کو تعاون دینے پر بھی زور دیا۔
پبلک - پولیس دربار کے دوران مقامی نوجوانوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرانے کی بھی مانگ کی۔