ETV Bharat / state

سڑک کی خستہ حالی سے وسیع آبادی پریشان - تعمیراتی ایجنسی

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع ایک اہم سڑک کی خستہ حالی سے وسیع آبادی کو زبردست مشکلات درپیش ہے۔

سڑک کی خستہ حالی سے وسیع آبادی پریشان
سڑک کی خستہ حالی سے وسیع آبادی پریشان
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 7:36 PM IST

جہاں ان دنوں تیسرے مرحلے کے بیک ٹو ولیج کے حوالے سے وادی بھر میں جوش وخروش سے عوامی مسائل کے حل کے لیے تقریبات منعقد ہو رہی ہے وہیں جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع ایک اہم سڑک کی خستہ حالی سے وسیع آبادی کو زبردست مشکلات درپیش ہے۔

سڑک کی خستہ حالی سے وسیع آبادی پریشان

تفصیلات کے مطابق ترال سے بارہ کلومیٹر دور واقع آوری گنڈ، وزل کلناڈ، زاجہ کھوڈ اور دیگر نزدیکی دیہات کی آبادی کو رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے سخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔

کہلیل سے زاجہ کھوڈ اور ناگہ پتھری دہیات کو جانے والی اس سڑک کو سال دو ہزار دس میں پی ایم جی ایس وائی تعمیراتی ایجنسی نے ہاتھ میں لیا لیکن پیرہ بوٹھ نامی موڈ کے مقام پر کام کو ادھورا چھوڑ دینے سے گاڑیاں بھی اوپر نہیں جا سکتی ہیں، جس کی وجہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ درد زہ میں مبتلا خواتین کو زبردست مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام: سیاحوں کو سیر کرانے والے روزی روٹی سے محروم

ایک مقامی شہری عبد السلام نے بتایا کہ سال دو ہزار دس سے وہ اس پریشانی میں پھنسے ہوئے ہیں اور اب ان کے لیے سماجی مسائل بھی پیدا ہو گئے ہیں اور ہمارے نوجوانوں کو شادی کے لیے رشتہ بھی دشوار ہو گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ سڑک کی تعمیر کا کام کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.