ETV Bharat / state

بانہال - قاضی گنڈ فورلین ٹنل پر ٹول ٹیکس وصولی کا سلسلہ شروع - یکطرفہ ٹول ٹیکس

نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا نے ساڑھے آٹھ کلومیٹر طویل بانہال - قاضی گنڈ فور لین ٹنل پر ٹول ٹیکس لینے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اس کے لیے ٹول ٹیکس وصول کرنے والی ایک کمپنی نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

بانہال - قاضی گنڈ فورلین ٹنل پر ٹول ٹیکس وصولی کا سلسلہ شروع

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 2:05 PM IST

بانہال - قاضی گنڈ ٹنل پار کرنے سے قبل سبھی گاڑیوں سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، ٹول ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ہی گاڑیوں کو ٹنل پار کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس طرح پچھلے قریب ایک مہینے سے فورلین ٹنل کے اندر جاری مفت ٹرائل کا سلسلہ ختم کر دیا گیا۔

بانہال - قاضی گنڈ فورلین ٹنل پر ٹول ٹیکس وصولی کا سلسلہ شروع

اس ضمن میں مرکزی وزارت برائے ٹرانسپورٹ کے ادارے نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا نے حال ہی میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹی نجی گاڑیوں کا یکطرفہ ٹول ٹیکس 130 روپے جبکہ دوطرفہ 195 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ منی بسوں، ٹاٹا سومو اور ٹاٹا موبائل، لوڈ کیریر کے علاوہ دیگرچھوٹی مال بردار گاڑیوں کیلئے یکفرطہ ٹول ٹیکس 210 اور دوطرفہ 315 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

بڑی مسافر گاڑیوں اور بڑی مال بردار گاڑیوں کیلئے ٹول ٹیکس کی یکطرفہ شرح 440 روپے اور دوطرفہ 660 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 12 پہیوں والی مال بردار گاڑیوں کو 480 اور 720 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: کلنگام مارکیٹ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

16 پہیوں والی مال بردار گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 690 اور 1035روپئے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹرالروں کا ٹول ٹیکس 840 یکطرفہ طور پر اور دو طرفہ 1260روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ضلع رام بن کی رجسٹریشن والی چھوٹی گاڑیوں کو یک طرفہ ٹول ٹیکس 65 روپے ادا کرنا ہوگا۔

ٹول ٹیکس کی ادائیگی کیلئے فاسٹ ٹیگ کی سہولیات بھی رکھی گئی ہیں۔ بانہال اور قاضی گنڈ کے مقامی لوگوں نے ٹنل کے دونوں اطراف نزدیکی رہائشیوں کو ٹیکس سے مثتثنیٰ رکھنے کی حکام سے مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.