ETV Bharat / state

کولگام: شاہ اسرارالدین بغدادیؒ کا عرس - سالانہ عرس مبارک تاج الاولیاء

شاہ اسرار الدین بغدادیؒ کے عرس کی اہم تقریب کے پیش نظر آستان عالیہ کی طرف جانے والے راستہ پر وسیع پیمانے پر صاف صفائی کا کام جاری ہے۔

Municipal Committee Devsar employees cleaning Zeyarat Shareef waltingoo road
کولگام: شاہ اسرارالدین بغدادیؒ کے عرس کی تیاریاں زوروں پر
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 4:49 PM IST

سالانہ عرس مبارک تاج الاولیاء حضرت شاہ سید اسرارالدین ولی قادری بغدادیؒ کے عرس کی تیاری زور شور سے جاری ہے۔ عرس کی سب سے بڑی تقریب آستانہ عالیہ کنڈ کولگام میں 11 فروری کو منعقد ہوگی۔ تقریب کے سلسلے میں جمعرات کو شب خوانی ہوگی جبکہ جمعہ کو تبرکات کی زیارت ہوگی۔

کورونا وائرس کے سبب گذشتہ سال عرس پر بڑی تقریب منعقد نہ ہوسکی۔ تاہم رواں برس زائرین کی اچھی تعداد شامل ہونے کی توقع ہے۔

کولگام: شاہ اسرارالدین بغدادیؒ کے عرس کی تیاریاں زوروں پر

انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے سہولیات کے حوالے سے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ میونسپل کمیٹی دیوسر کا عملہ گذشتہ کئی روز سے صفائی ستھرائی میں لگا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: بادشاہ خان، جموں و کشمیر کے پہلے پروفیشنل ریسلر

آستانہ عالیہ کی طرف جانے والے راستہ پر صفائی مہم عروج پر ہے۔ صفائی ملازمین کا کہنا ہے کہ آستانہ عالیہ کے ارد گرد صفائی کو یقینی بنانے کے لئے وہ کمر بستہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.