دورے کے دوران انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے ملنے کے علاوہ ان کے مسائل بھی سنے۔
نظیر لاوے کو اسپتال میں گردوں میں ملوث مریضوں کے لئے ڈائلسیز (dialysis)سینٹر کی عدم موجودگی سے عوام کو ہونے والی پریشانیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس ضمن میں انہوں نے اسپتال میں نئے تعمیر شدہ ڈائلسیز سینٹر کو جلد از جلد فعال بنا کر عوام کے لئے وقف کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ طبی امور میں کوتاہی نہ برتی جائے۔