ETV Bharat / state

Man found hanging: ضلع کولگام کے تاچھلو گاؤں میں پچاس سالہ شخص کی لاش برآمد - ضلع کولگام کے تاچھلو گاؤں

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح جنوبی ضلع کولگام کے تاچھلو گاؤں میں ایک شخص کو درخت پر لٹکتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعد ازاں مقامی لوگوں نے اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔ Man found hanging

ضلع کولگام کے تاچھلو گاؤں میں پچاس سالہ شہری کی لاش برآمد

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 4:20 PM IST

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے تاچھلو گاؤں میں اتوار کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب مقامی لوگوں نے 50 سالہ شخص کی لاش درخت پر لٹکتے ہوئے دیکھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح جنوبی ضلع کولگام کے تاچھلو گاؤں میں ایک شخص کو درخت پر لٹکتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعد ازاں مقامی لوگوں نے اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس ٹیم فوری طورپر جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر دفعہ 174 کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی۔متوفی کی شناخت مشتاق احمد ڈار ولد رزاق ڈار ساکن آدور بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ متوفی پیشے سے ترکھان تھا اور جمعے کے روز گھر سے کسی کے کام کے سلسلے میں نکلا تھا، تب سے اُس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا۔ اتوار کے روز اُس کی لاش کولگام کے تاچھلو گاؤں میں درخت سے لٹکتے ہوئے پائی گئی۔ پولیس نے طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش وارثین کے سپرد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Jammu Army Personnel Died in Uttarakhand: اتراکھنڈ میں جموں کا فوجی اہلکار ہلاک، آبائی علاقہ میں فضا سوگوار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.