ETV Bharat / state

کولگام: ہلاک شدہ عسکریت پسند کی ماں گرفتار - عسکریت پسند توصیف شیخ کی ماں گرفتار

kulgam
kulgam
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 11:55 PM IST

Updated : Jun 28, 2020, 1:12 PM IST

13:07 June 28

کولگام: ہلاک شدہ عسکریت پسند کی ماں گرفتار

23:45 June 27

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں رام پورہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند توصیف شیخ جو 2018 میں صدام پڈر، ڈاکٹر رفیق اور اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ شوپیاں میں ایک انکاونٹر میں ہلاک ہوئے تھے تب سے ان کے گھر پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھاپہ ماری کا سلسلہ جا ری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق توصیف شیخ کے گھر پر گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا تھا اور وہ ان کی بہن رفیقہ کو گرفتار کرنے کی غرض سے آئے تھے لیکن رفیقہ سکیورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہو گئی۔ وہیں ان کی والدہ نسیمہ کو گرفتار کیا گیا۔

کولگام کے ایس ایس پی گوریندر پال سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ عسکریت پسند توصیف شیخ کی والدہ کے خلاف 2018 میں ایک کیس درج کیا گیا تھا اور  اُنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'اس کے علاوہ ان کے بیٹے کی موت کے بعد ان کا اور رفیقہ کا نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صف میں شامل کرنے، اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو چھپانے میں براہ راست کردار رہا ہے۔'

Last Updated : Jun 28, 2020, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.