جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں سکیورٹی فورسز نے آج ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا ہے، دراصل کولگام کے شورت علاقہ میں پولیس، سی آر پی ایف اور 9 آر آر آرمی کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک مشکوک اشیا برآمد کی۔
ذرائع نے بتایا 'ایک بارودی سرنگ کو شورت کولگام میں دیکھا گیا تھا جسے بعد میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ناکارہ بنایا'۔
سکیورٹی فورسز کو مقامی زرائع سے اطلاع ملی کہ کولگام - اننت ناگ شاہرہ پر علاقے شورت میں ایک مشکوک اشیا برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد بارودی سُرنگ کو سکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنایا۔ وہیں پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کشمیر کے نوجوان صحافی کا انتقال
جموں وکشمیر میں ایک طرف جہاں ڈی ڈی سی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں، وہیں سکیورٹی فورسز ودیگر کئی ایجنسیاں متحرک ہوگئیی ہیں۔ اس دوران کسی بھی طرح کی واردات سے نمٹنے کے لیے جنوبی کشمیر کے کولگام میں جگہ جگہ تلاشی کارروائی جاری ہے۔