جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا(Manoj Sinah) نے حال ہی میں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ' ہر گھر دستک'(Har Ghar Dastak) مہم شروع کریں، اسی عنوان کے تحت آج ضلع کولگام میں ضلع ترقیاتی کمشنر بلال محی الدین بٹ(Bilal Mohiud din Bhat) نے ہر گھردستک مہم کی شروعات کرتے ہوئے ایک ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس ریلی میں محکمہ صحت سمیت مختلف محکمہ کے ایک گروپ نے اس ریلی میں شرکت کی۔ یہ گروپ ہر گھر کو دستک دیں گے اور کووڈ ویکسینیشن سمیت آیوشمان بھارت اسکیم و دیگر کئی اہم اسکیموں کے بارے میں لوگوں کو گھر گھر جاکر جانکاریاں فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ آیوشمان بھارت اسکیم انرولمنٹ کروایا جائے گا۔
اس موقع پر چیف میڈیکل افسر کے علاوہ دیگر کئی محکموں کے افسران موجود تھے۔