قاضی گنڈ میں شہری کی لاش کھیت سے بر آمد کی گئی Dead Body Recovered ہے۔ لاڈی جن نسو قاضی گنڈ میں 65 سالہ غلام محمد گنائی ولد غلام قادر گنائی ساکنہ نسو بدراگنڈ کی لاش پیر کی شام کھیت سے بر آمد کی گئی ہے۔
ہلاک شخص کے سر پر چوٹ کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا ہے۔ واقعے کے تعلق سے پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں کیس درج کیا گیا ہے۔