ETV Bharat / state

کولگام میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق:پولیس

Drug Peddlers Property Attached کولگام پولیس نے معشوق احمد شیخ ساکن کھڈونی کیموہ نامی منشیات فروش کے دو منزلہ رہائشی مکان کو این ڈی ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت منسلک کردیا گیا۔

Etv Bharatdrug-peddlers-property-attached-in-kulgam
کولگام میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق:پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 4:05 PM IST

کولگام: منشیات فروشوں کے خلاف شکنجے کو مزید کستے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی گاؤں میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی لاکھوں روپیوں کی غیر منقولہ جائیداد کو منسلک کر دیا۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضبطی/منسلکی مہم کے تحت جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی کیموہ گاؤں میں منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کیا۔

انہوں نے کہا کہ’معشوق احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکن کھڈونی کیموہ کولگام نامی منشیات فروش کے دو منزلہ رہائشی مکان کو این ڈی ڈی پی ایس ایکٹ 1985کے تحت منسلک کردیا گیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ منشیات فروش پولیس اسٹیشن کیموہ میں درج کیس میں ملوث ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ 'کولگام پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے مطابق اس جائیداد کی نشاندہی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر ہوئی'۔بیان میں کہا گیا کہ 'یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی طرف سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مواد کی غیر قانونی سمگلنگ سے حاصل کی گئی ہے'۔

مزید پڑھیں:

بیان کے مطابق یہ آپریشن کولگام پولیس کے منشیات کی بدعت کے خلاف جنگ کے لئے پر عزم ہونے کا عکاس ہے۔دریں اثنا مقامی لوگوں نے بھی پولیس کی اس کارروائی کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.