ETV Bharat / state

Road Accident in Qazigund قاضی گنڈ دلدوز سڑک حادثہ میں ڈرائیور سمیت چار افراد ہلاک

قاضی گنڈ اننت ناگ میں جمعہ کی صبح سڑک حادثہ میں زخمی ہونے والے مزید تین افراد نے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس سڑک حادثہ میں مرنے والوں کی کل تعداد چار ہوگئی ہے۔

driver-killed-six-injured-in-road-accident-in-qazigund-anantnag
قاضی گنڈ سڑک حادثہ میں ڈرائیورکی موت،6 مسافر زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 22, 2023, 3:29 PM IST

Updated : Sep 22, 2023, 10:00 PM IST

قاضی گنڈ سڑک حادثہ میں ڈرائیورکی موت،6 مسافر زخمی

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں ایک ٹرک اور ایکو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر سے چار افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق سرینگر سے ڈوڈہ جا رہی ایکو گاڑی زیر نمبر JK06B 0901 سرینگر جموں قومی شاہراہ کے قاضی گنڈ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق قاضی گنڈ میں جمعہ کی صبح ایک اخروٹ فیکٹری کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک اور ایکو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایکو میں سوار ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں موجود ڈاکٹروں نے ان میں سے ڈرائیور کو مردہ قرار دیا۔وہیں زخمیوں میں تین افراد کو مزید علاج و مجالجہ کے لیے سرینگر سکمز ریفر کیا گیا۔

تازہ اقطلاع کے مطابق شدید زخمیوں میں تین افراد نے سرینگر کے سکمز میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ متوفی ڈرائیور کی شناخت معروف احمد بٹ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت غلام قادر بٹ، محمد نیاز بٹ، ممتاز احمد بٹ، مبینہ بیگم، مہوش اختر اور ابشہ بانو ساکنان ڈوڈہ کے بطور ہوئی ہے۔وہیں پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: Road Accident in Poonch پونچھ میں سڑک حادثہ، ڈرائیور سمیت دس افراد زخمی، دو کی حالت نازک

بتادیں کہ جموں کشمیر میں گزشتہ بارہ برسوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں بارہ ہزار سے زائد افراد کی موت واقعہ ہوئی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد ان حادثات میں زخمی ہوئے ہیں۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 2010 سے 2022 کے مابین 76,942 سڑک حادثات پیش آئے ہیں۔ ان حادثات میں 12,429 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1,04,983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ان 12 سالوں میں جموں کشمیر میں روزانہ 34 افراد ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

Last Updated : Sep 22, 2023, 10:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.