ڈی سی کولگام DC Kulgam Visited Kund نے متعلقہ افسران کو کنڈ علاقے میں اشیاء خوردنی سمیت بجلی اور پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔
انہوں نے میکنیکل ڈویژن اور محکمۂ تعمیرات عامہ J&K R&B سے سڑکوں پر فوری طور پر برف ہٹائے جانے پر زور دیا تاکہ عوام کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کنڈ کے نبوک، والٹنگو، کرالو اور کانچلو علاقوں کا دورہ کرکے عوامی وفود سے ملاقات کی۔ عوامی وفود نے ڈی سی کو بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی سمیت دیگر معاملات سے متعلق آگاہ کیا۔ ڈی سی نے متعلقہ محکمۂ جات کے افسران سے عوامی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔
دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی سمیت مختلف محکمۂ جات کے افسران بھی موجود تھے۔