ETV Bharat / state

Protest Against Land Eviction Order : اراضی سے بے دخلی، ڈی سی رام بن کو میمورنڈم پیش - اراضی سے بے دخلی احتجاج

سرکاری اراضی سے بے دخلی اور انہدامی کارروائی کے خلاف ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کارکنان و لیڈران کی جانب سے ضلع رام بن میں احتجاج کیا گیا۔ DAP protest in Ramban

اراضی سے بے دخلی، ڈی سی رام بن کو میمورنڈم پیش

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 7:48 PM IST

اراضی سے بے دخلی، ڈی سی رام بن کو میمورنڈم پیش

رام بن: پہاڑی ضلع رام بن میں ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت دفعہ 370کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں سینکڑوں مقامی مرد و زن کے علاوہ ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی لیڈران و کارکنان کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاج لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کے سرکاری اراضی اور کاہچرائی کو واپس اپنی تحویل میں لیے جانے اور انہدامی کارروائی کے خلاف کیا گیا۔

ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کارکنان نے سمیت سینکڑوں مقامی باشندوں نے بس اسٹینڈ سے ضلع ترقیاتی کمپلیکس رام بن کے مین گیٹ تک احتجاجی جلوس برآمد کیا بعد ازاں انہوں نے ڈی سی آفس میں انہدامی کارروائی کو روکے جانے سے متعلق ایک یادداشت بھی پیش کی۔ احتجاج میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری راجندر سنگھ چب جی ایم سروی، ایڈوکیٹ اسلم گونی، سلمان نظامی، جگل کشور شرما، ارون سنگھ راجو سمیت دیگر لیڈران و کارکنان نے شرکت کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کے ترجمان سلمان نظامی نے انہدامی کارروائی کو ’عوام کش‘ قرار دیتے ہوئے ایل جی انتظامیہ سے فوری طور سرکیولر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’سرکاری اراضی خصوصاً روشنی ایکٹ کے تحت غریب عوام کو سر چھپانے کے لیے چھت تعمیر کرنے کی غرض سے اراضی فراہم کی گئی تھی جسے گورنر انتظامیہ نے مسترد کرتے ہوئے غریبوں کو بے یار و مددگار بنانے کے لیے انہدامی کارروائی شروع کی گئی ہے۔‘‘

پارٹی کے ایک اور لیڈر اسلم گونی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے کاہچرائی سے اپنی روزی روٹی کا بندو بست کرنے والے غریب لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کیا جا رہا ہے جسے قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ کہ ’’اگر انہدامی کارروائی اور سرکاری اراضی سے عوام کی بے دخلی کو نہیں روکیا گیا تو جموں و کشمیر میں احتجاج شروع کیا جائےگا۔‘‘

مزید پڑھیں: Former MLA on Land Eviction: حکومت مرہم کے بجائے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، سابق ایم ایل اے

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں کاہچرائی، سرکاری اراضی اور روشنی لینڈ پر سے عوامی قبضہ کو ہٹا کر انتظامیہ اراضی اپنی تحویل میں لے رہی ہے جبکہ متعدد مقامات پر تعمیر کیے گئے ڈھانچوں کو بھی مسمار کر دیا گیا، جس کی عوامی و سیاسی حلقوں میں سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.