ETV Bharat / state

کولگام کے لیرو علاقے میں محاصرہ شروع - جموں و کشمیر

آخری اطلاع ملنے تک عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا تھا اور نا ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

کولگام کے لیرو علاقے میں محاصرہ شروع
کولگام کے لیرو علاقے میں محاصرہ شروع
author img

By

Published : Jul 22, 2020, 7:06 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے لیرو میں محاصرہ شروع کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ایجنسیوں کو علاقے میں متعدد عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی ہے جن کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق علاقے کے سبھی داخلی اور خارجی راستوں کو بند کیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔

اطلاع ملنے تک عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا تھا اور نا ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

لیرو گاؤں کولگام ٹاؤن سے تین کلو میڑ دور ہے۔

علاقے میں مزید سیکیورٹی فورسز کو طلب کیا گیا ہے۔

سی آر پی ایف، ایس او جی اور کئی سیکیورٹی ایجنسیاں علاقے کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔

آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کارروائی جاری تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.