جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں محکمہ دیہی ترقیات کے زیر اہتمام آج منی سکریٹریٹ کولگام میں بلاک اور ویجلنس ہفتہ عمل میں لایا گیا۔
اس موقع پر عوامی مسائل پر غور و فکر کیا گیا اور کئی مسائل کا موقع پر ہی نپٹارا کیا گیا۔ عوامی مسائل پر مبنی میگا دیوس ضلع کولگام میں کئی جگہوں پر منعقد کیے جا رہے ہیں۔
کولگام میں منعقدہ بلاک دیوس پروگرام میں ڈی سی کولگام بلال محی الدین بٹ، محکمہ دیہی ترقی کے اے سی ڈی محمد عمران خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: NIA Raids: وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی جاری
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے 'ویجلنس ہفتہ' مہم کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ دفاتر میں زیرالتوا کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ہفتے بھر چلنے والی مہم پنچایتی سطح پر بھی عمل میں لائی جائے گی۔