کولگام: جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ریونیو، آبپاشی میونسپلٹی اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم آج حرکت میں آئی، اور شہر کے متعدد مقامات پر تجاوزات کو ختم کرنے کی مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم تحصیلدار کولگام بلال احمد کی موجودگی اور نگرانی میں چلائی گئی۔ مذکورہ ٹیم نے سرکاری اراضی پر بنائے گئے غیر قانونی شیڈز کو مسمار کر دیا، جس کے بعد تقریباً سو کنال اراضی کو ناجائز تجاوزات سے آزاد کرایا گیا۔ Anti encroachment drive held in Kulgam
ڈی سی نے افسران کو تجاوزات کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسی مہم کے لئے ایک وقت مقرر کیا جائے تاکہ تجاوزات سے علاقوں کو پاک رکھا جاسکے۔ تحصیلدار نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے میں بھی اسی طرح کی تجاوزات مخالف مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔ انہوں نے افسران سے زمینی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے اور مستقبل میں تجاوزات سے تحفظ کے لیے ریاستی زمینوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی دی۔
مزید پڑھیں:سرینگر میں ایس ایم سی کی انہدامی کارروائی