ETV Bharat / state

Drinking Water Scarcity in Khudwani Kulgam: کولگام میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج - رہپورہ، کھڈوانی جل شکتی کے خلاف احتجاج

ضلع کولگام کے رپورہ، کھڈونی کے باشندے آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، لوگ آج بھی ایک مقامی ندی کا پانی استعمال کر رہے ہیں۔ Protest Against Jal Shakti in Kulgam

کولگام میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
کولگام میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 6:37 PM IST

کولگام میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں رہپورہ، کھڈوانی کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں پینے کا صاف پانی سپلائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ رہپورہ کے باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں رہائش پزیر سینکڑوں نفوس کو پینے کے صاف پانی سے جان بوجھ کر محروم رکھا گیا ہے جس سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔

احتجاج کر رہے مرد و زن نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے کئی متعلقہ محکمہ سمیت ضلع انتظامیہ سے گزارشات کیں، تاہم ان کے مطابق لوگوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت فراہم کرنے حوالہ سے حکام نے کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ پانی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب لوگ ایک مقامی ندی کا آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس سے وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لاحق رہتا ہے۔

مظاہرین نے بتایا کہ ندی نالوں کا آلودہ پانی استعمال کرنے سے لوگ خاص کر بچے اکثر و بیشتر بیمار رہتے ہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا: ’’دنیا بھر کے لوگ صبح سویرے محنت مزدوری کے لئے کام پر یا دفاتر کا رخ کرتے ہیں تاہم کھڈونی کے باشندوں میلوں سفر کرکے اپنا پسینہ بہا کر ندی نالوں سے پانی لاکر اپنے اور اہل و عیال کی پیاس بجھاتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Hepatitis Outbreak کولگام میں مبینہ طور پر ہیپاٹائٹس کی دستک، کمسن لڑکی فوت، متعدد متاثر

انہوں نے مزید کہا کہ بارہا گزارشات کے باوجود لوگوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جل شکتی کے افسران، ضلع انتظامیہ سمیت منتخب عوامی نمائندے بھی محض یقین دہانی ہی کراتے ہیں تاہم لوگوں کو پانی فراہم کرنے کے حوالہ سے کبھی بھی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ دریں اثناء محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹیو انجینئر شاہنواز احمد نے یقین دہانی کی کہ رہپورہ میں درپیش پانی کے بحران کو بہت جلد حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے علاقے کی قدیم پائپ لائن کو فوری طور بحال کیے جانے کے بھی احکامات جاری کرنے کا دعویٰ کیا۔

مزید پڑھیں: Jal Shakti inaugurates Water Pipe Line in Kulgam: ’انتظامیہ عوام کو بلا خلل اور صاف پانی مہیا کرانے کا وعدہ بند‘

قابل ذکر ہے کہ قدرتی آبی ذخائر خصوصاً، ندی نالوں، آبشاروں، دریاؤں اور چشموں سے مالا مال وادی کشمیر میں کھڈونی جیسے سینکڑوں دیہات کے باشندوں کو آئے روز پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے سبب احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔ کھڈونی کے باشندوں نے حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے علاقے میں پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.