کولگام:جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بدگام علاقے میں پیر کی صبح ایک 37 سالہ خاتون کی لاش اپنے ہی آبائی گھر میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ عشرت جان ولد منظور احمد میر کی لاش آج صبح اپنے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا ، جہاں پوسٹ مارٹم کر کے لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔Woman Hanged in Kulgam
مقامی ذرائع کے مطابق چند روز قبل خاتون کا جھگڑا اپنے خاوند سے ہوا تھا خدشیہ کیا جارہا ہے کہ خاتوں کو اپنے ہی خاوند نے پھانسی دیکرابدی نیند سلا دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے پولیس کے مطابق جلد ہی قصواروں کو گرفتار کیا جائے گا۔