ETV Bharat / state

Militants Property Attached in Kishtwar ایس آئی یو نے کشتواڑ میں تیرہ عسکریت پسندوں کی جائیداد قرق کردی

ایس آئی یو نے ہفتے کے روز کشتواڑ ضلع میں 13 عسکریت پسندوں کی جائیداد منسلک کی۔ پولیس کے مطابق یہ عسکریت پاکستان یا پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں اس وقت مقیم ہیں اور وہاں سے جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوی کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتے ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 9:12 PM IST

Etv Bharatproclamation-proceedings-commence-against-13-alleged-militants-in-kishtwar-police
Etv Bharatایس آئی یو نے کشتواڑ میں تیرہ عسکریت پسندوں کی جائیداد قرق کردی
ایس آئی یو نے کشتواڑ میں تیرہ عسکریت پسندوں کی جائیداد قرق کردی

کشتواڑ: اسٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ہفتے کے روز پاکستان میں مقیم کشتواڑ کے 13 عسکریت پسندوں کی غیر منقولہ جائیداد قرق کردی ۔
اطلاعات کے مطابق ایس آئی یو نے ہفتے کے روز کشتواڑ ضلع میں 13 عسکریت پسندوں کی جائیداد منسلک کی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں مقیم مقامی ملیٹینٹوں کی جائیداد کے بارے میں پتہ چلا جس کے بعدا نہیں اٹیچ کیا گیا۔پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے اس اقدام کا مقصد جنگجوؤں کے غیر قانونی نیٹ ورک کو ختم کرکے عسکریت پسندوں کی مزید کارروائیوں کو انجام دینے کی صلاحیت کو محدود کرنا مقصود ہے۔

Proclamation Proceedings Commence Against 13 Alleged Militants in Kishtwar, police

انہوں نے مزید بتایا کہ جائیداد کی قرقی عسکریت پسندوں اور ان کے سہولیت کاروں کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ عسکریت پسندوں اور ان کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: SIA Raid in Reasi ایس آئی اے کا ریاسی میں تلاشی کارروائی

واضح رہے کہ قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) ، اسٹیٹ تفتیشی ایجنسی اور جموں وکشمیر پولیس کی ایس آئی یو یونٹ نے عسکریت پسندوں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ اس مہم کے تحت ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں اٹیچ کی جارہی ہیں۔اسی مہم کے تحت آئے روز جموں وکشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دے رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ علیحدگی پسندی سے جڑے معاملات کی تحقیقات اور دیگر کئی معاملات کو لیکر یہ چھاپہ مار کارروائی انجام دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.