پہاڑی ضلع کشتواڑ میں شراب کی دکان گزشتہ قریب ایک سال سے بند ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے لائسنس سمیت دیگر کاغذات میں خامی ہونے کی پاداش پر شراب کی دکان کو سربمہر کر دیا تھا۔
مقامی باشندوں کے مطابق ضلع میں واحد شراب کی دکان بند ہونے سے علاقے میں غیر قانونی طور شراب کا کاروبار عروج پر ہے، دور دراز علاقہ جات میں دیسی شراب کی بھٹیاں کام کر رہی ہیں جو مبینہ طور مہنگے داموں اور غیر معیاری شراب فروخت کر رہے ہیں۔
مقامی باشندوں کے مطابق قصبہ کشتواڑ میں شراب کی دکان سے نہ صرف مقامی باشندوں کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر شراب مہیا ہوتی تھی بلکہ اس سے سرکاری خزانے میں بھی (ٹیکس کی صورت میں) رقم جمع ہوتی تھی۔
مزید پڑھیں: کشتواڑ: پوتی ناگ میں راشن کی قلت کے سبب لوگ بے حد پریشان
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں شراب کی دکان نہ ہونے کے سبب لوگوں کو ڈوڈہ سمیت دیگر اضلاع کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔
کشتواڑ کے لوگوں نے انتظامیہ سے شراب کی دکان کو کھولنے جانے کی مانگ کی ہے۔