کشتواڑ: ضلع کشتواڑ کے انجول، ٹھاکرائی علاقے میں محکمہ وائلڈ لائف نے معلوماتی و آگاہی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جس میں محکمہ کے عہدیداروں نے عوام سے جنگلی جانوروں کے شکار سے اجتناب کرنے کی تلقین کی۔
محکمہ وائلڈ لائف J&K Wild Life کے عہدیداروں نے بتایا کہ علاقے میں جنگلی جانوروں کے شکار کی خبریں موصول ہونے کے بعد انہوں نے انجول، ٹھاکروائی میں آگاہی کیمپ کا انعقاد Awareness Camp in Kishtwar کیا۔
آگاہی کیمپ کے دوران محکمہ وائلڈ لائف کے عہدیداروں نے بتایا کہ جنگلی جانوروں کے شکار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: راجستھان: رنتھمبورعلاقے سے جنگلی جانوروں کا شکار کرنے والے تین افراد گرفتار
انہوں نے عوام سے جنگلات اور جنگلی جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔
مقامی باشندوں نے آگاہی کیمپ کے انعقاد پر محکمہ وائلڈ لائف کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات قوم کا سرمایہ ہیں جن کی حفاظت کی ذمہ داری سرکار پر ہی نہیں بلکہ عوام پر بھی عائد ہوتی ہے۔