ETV Bharat / state

Farooq Abdullah On Future Generations حقوق کی بحالی کیلئے کھڑے نہیں ہوئے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی - جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ تاریخ کے اس اہم موڑ پر بھی اگر ہم نے اتحاد و اتفاق سے گریز کیا اور اپنے حقوق کی بحالی کے لئے کھڑے نہیں ہوئے تو آنے والی نسلیں ہمیں کسی بھی صورت میں معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیرکو بدترین اقتصادی بدحالی کا سامنا ہے، کیونکہ گذشتہ برسوں کے دوران یہاں کی معیشت کو ختم کرنے کیلئے کوئی بھی کثر باقی نہیں چھوڑی گئی۔Farooq Abdullah On Future Generations

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 5, 2022, 6:50 PM IST

جموں: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ تاریخ کے اس اہم موڑ پر بھی اگر ہم نے اتحاد و اتفاق سے گریز کیا اور اپنے حقوق کی بحالی کے لئے کھڑے نہیں ہوئے تو آنے والی نسلیں ہمیں کسی بھی صورت میں معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان نسل کے بہتر مستقبل اور آنے والی نسلوں کیلئے ایک پُرامن، پرسکون اور تعمیرو ترقی پر مبنی ماحول پیچھے چھوڑنے کے لئے ہم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے یک زبان ہوجائیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے مروہ کشتواڑ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ Farooq Abdullah On Future Generations

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیرکے عوام کو اس وقت مذہبی، علاقائی خصوصاً لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی مذموم کوششیں جاری ہیں ۔ یہاں کے عوام کو آپس میں لڑوانے کے لئے جو منصوبے اپنائے جارہے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہیںاور ہر ایک ذی حس اور ذی الشعور انسان کیلئے باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کا ماحول برپا کیا گیا اُس سے یہاں کے صدیوں کے آپسی اتحاد، بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کو پارہ پارہ کرنے کی ایک بدترین کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ریاست کے عوام کو بلا لحاظ مذہب و ملت اور رنگ و نسل ایک ہوکر فرقہ پرست اور سازشی عناصر کے مذموم ارادوں کو خاک ملانے کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس عوامی مفادات، احساسات اور لوگوں کے نیک ارادوں و خواہشات کا احترام اور ریاستی عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی کیلئے برسر جہد ہیں اور اللہ کے فضل و کرم اور عوام کے اشتراک سے مستقبل میں بھی اپنے بے لوث عوامی خدمات جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیرکو بدترین اقتصادی بدحالی کا سامنا ہے، کیونکہ گذشتہ برسوں کے دوران یہاں کی معیشت کو ختم کرنے کیلئے کوئی بھی کثر باقی نہیں چھوڑی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے دشمنوں نے زرکثیر صرف کرکے یہاں نت نئی سیاسی جماعتیں معرض وجود میں لائیں اور یہ سیاسی جماعتوں درپردہ طور پر یہاں تقسیمی ایجنڈا چلا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ عوام ان عناصر سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے عزائم کو خاک ملانے کے لئے عوام کو اپنا تعاون پیش کرنا ہوگا۔اُن کے مطابق موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد و اتفاق کے ذریعے کیا جاسکتا ہے اور مقصد کی خاطر تینوں خطوں کے عوام کو صف آراءہونے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے ایجنڈا نیا کشمیر پر قائم و دائم اور مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے سنہری اصولوں، تاریخی اور انقلابی فیصلوں پر گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Intro:Body:Conclusion:Farooq Abdullah On Central Govt مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود سے کوئی لینا دینا نہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.