کشتواڑ: عید الفطر کے پیش نظر پہاڑی ضلع کشتواڑ کے بازاروں میں گہما گہمی کے بیچ لوگوں نے جم کر خریداری کی۔ بیکری، گوشت اور ملبوسات کی دکانوں پر لوگوں کا اژدھام دیکھنے کو ملا۔ قصبہ کے بیشتر بازاروں میں ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھے گئے۔ وہیں اس بیچ صارفین نے دکانداروں پر نرخ نامے سے زائد رقم وصول کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ Eid Rush in Kishtwar Markets
واضح رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران عید الفطر سمیت عید الاضحی کے ایام میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈائون کے باعث کشتواڑ کے بازاروں میں روایتی گہما گہمی میں کافی کمی واقع ہوئی تھی۔ تاہم رواں برس کورونا لہر کے ٹل جانے اور انتظامیہ کی جانب سے بندشیں عائد نہ کیے جانے کی وجہ سے بازاروں میں روایتی گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔