ETV Bharat / state

کشتواڑ ڈی سی کی عوام سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی تلقین - صد فیصد آبادی

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق ڈی سی نے پریس بریفنگ کے دوران عوام سے رہنما خطوط پر عمل کرنے اور وقت پر کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی اپیل کی۔

ڈی سی کشتواڑ کی عوام سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی تلقین

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 7:59 PM IST

’’ضلع کشتواڑ میں اس وقت کورونا فعال معاملات کی تعداد 47 ہے، گزشتہ دو دنوں کے دوران یومیہ 10 مثبت معاملات سامنے آرہے ہیں، ایسی صورتحال میں عوام سے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر کشتواڑ، اشوک کمار نے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

ڈی سی کشتواڑ کی عوام سے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی تلقین

ڈی سی کشتواڑ نے کہا کہ ضلع میں حالیہ دنوں مثبت معاملات میں اضافے کے بعد تین علاقوں کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے اور مثبت افراد کے رابطے میں آنے والے افراد کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں یومیہ 10مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ٹیسٹنگ میں مزید تیزی لائی گئی ہے وہیں ویکسینیشن کے عمل کو بھی تیز کردیا گیا ہے۔

ڈی سی کشتواڑ نے عوام سے کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کو ٹالنے کے لیے رہنما خطوط پر عمل کرنے کے علاوہ کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی بھی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: کشتواڑ: سرسبز درختوں کی بے دریغ کٹائی، حکام خاموش تماشائی

انہوں نے کہا کہ ضلع میں 45 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کو کورونا کی پہلی خوراک دی گئی ہے جب کہ 18 سے زائد عمر کے افراد کو بھی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے کہا کہ ضلع میں کورونا مخالف ویکسین کی خوارک کی کوئی کمی نہیں ہے، انہوں نے عوام خصوصاً نوجوانوں سے از خود سامنے آکر کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.