ETV Bharat / state

بی ایس ایف کی پیٹرولنگ پارٹی نے پاکستانی ڈرون مارگرایا - جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ

بی ایس ایف کی پیٹرولنگ پارٹی نے آج علی الصبح 5:15 کے قریب ایک ڈرون آسمان میں دیکھا، جس کے بعد اس پر فائرنگ کر کے اسے مار گرایا گیا۔

drone
drone
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 9:42 AM IST

Updated : Jun 20, 2020, 2:43 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں آج صبح ایک پاکستانی ڈرون ملا، دراصل جب صبح بی ایس ایف کے جوان پیٹرولنگ پر نکلے تو انہوں نے آسمان میں اڑتا ہوا ایک ڈرون دیکھا، جس کے بعد اس ڈرون پر 9 راونڈ فائر کیے گئے۔

فائرنگ کی وجہ سے ڈرون زمین پر گر گیا، اہلکاروں نے دیکھا کہ وہ ایک پاکستانی ڈرون تھا ۔

وہیں آئی جی بی ایس ایف، این ایس جموال نے ڈرون کے بارے میں کہا 'آج صبح کٹھوعہ میں بی ایس ایف کی پیٹرولنگ پارٹی گشت کر رہی تھی، اس دوران پاکستان آرمی کی پوسٹ ٹھاکر پورہ سے ایک ڈرون (ہیکسا کاپٹر) آتا ہوا دکھائی دیا'۔

بی ایس ایف کی پیٹرولنگ پارٹی نے پاکستانی ڈرون مارگرایا

انہوں نے کہا 'یہ ڈرون قریب 150 سے 200 فٹ کی اونچائی پر اڑ رہا تھا، اس دوران بی ایس ایف پارٹی نے ڈرون پر فائر کیا اور اسے مار گرایا'۔

انہوں نے مزید کہا ' اس ڈرون سے ایک ایم 4 رائفل، دو میگزین، 60 راؤنڈس، 7 ایم 67 گرینیڈ، 4 چینی بیٹریز برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرون کا وزن قریب 17 کلو گرام ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ڈرون 5 سے ساڑھے پانچ کلوگرام تک اسلحہ لے جارہا تھا'۔

انہوں نے کہا 'اس ڈرون میں ڈاونلوڈ کا ایک ایسا نظام تھا، جس کے تحت سرحد کے اس پار جس کسی نے اسلحہ کو حاصل کرنا ہو، وہ انلوڈ کرے اور پھر اس کے بعد یہ ڈرون واپس پاکستان جا سکے'۔

انہوں نے مزید کہا 'یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے، اور ہمیں امید ہے کہ اس میں اور بھی لیڈس ملیں گی۔

Pakistani spy drone in Kathua
پاکستانی ڈرون

انہوں نے کہا 'خدشہ ہے کہ سرحد کے اس پار 1 سے ڈیڑھ کلو میٹر کے ریڈیئنس میں کسی عسکریت پسند نے اس اسلحہ کو حاصل کرنا تھا، اسی لیے ڈرون کا استعمال کیا گیا'۔

آئی جی بی ایس ایف این ایس جموال نے کہا 'انٹیلی جنس کی طرف سے اس سے پہلے خبردار کیا گیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی کام انجام دیا جاسکتا ہے، اس لیے اہلکار چوکسی بنائے ہوئے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کے بی ایس ایف جوانوں کو یہ ڈرون ہیرانگر سیکٹر کے رتھوا گاؤں میں ملا تھا۔

Last Updated : Jun 20, 2020, 2:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.