بنگلور:ان دنوں ملک کی صورتحال کسی سے مخفی اور پوشیدہ نہیں ہے،ہر گزرتے ایام کے ساتھ حالات ناگفتہ بہ ہورہے ہیں،ایک طرف جہاں اگنی پتھ کے نام پر ملک میں ٹرینوں کو نذر آتش کیا جارہاہے،بے روز گار نوجوان روزگار کے متلاشی ہیں،تو وہیں دوسری جانب مسلمانوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک کیا جارہا ہے،کبھی حجاب،مسلم خواتین کے تئیںسوشل میڈیا پر توہین آمیز جملے اور تبصرے،پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی،اس گستاخی کے خلاف احتجاج کرنے پر مسلمانوں کو نشانہ بنایاجانا، ان کے مکان کو مسمار کرنا ان تمام تر صورتحال سے ملک ان دنوں دوچار ہے۔
JDS Organizes 'Kampe Gowda Jainti' Event
ایسے پُر آشوب حا لات کو ختم کرنے اور آپسی بھائی چارگی کی فضا قائم کرنے کی غرض سے بنگلور کے جے ڈی ایس رہنما ڈاکٹر محید الطاف کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ تمام مذاہب کے رہنماؤں کو مورخہ 26 جون کو "ناڑ پربھو کمپے گوڑا" کے یوم پیدائش کے موقع پر مدعو کیا جائیگا،اور ایک تقریب منعقد کر کے تمام مذاہب کے رہنماؤں سماج میں امن و امان کا پیغام دینگے۔
مزید پڑھیں:Jamaat e Islami Karnataka: معاشرے کی پیچیدہ مسائل اور ان کے حل کے لیے دانشوران کا لائحہ عمل
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں اگلے سال انتخابات ہونے والے ہیں، اسی کے پیش نظر تمامی سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔