ETV Bharat / state

Sarposh Kashmiri Cuisine Restaurant سرپوش ریسٹورنٹ، بنگلور میں کشمیری کھانوں کا مرکز - کشمیری خاتون عظمت علی میر

بنگلور کے اندرا نگر علاقے میں واقع سرپوش ریستوراں کشمیری ذائقے اور کشمیری کھانوں کی ثقافت کے بارے میں متجسس بنا کر لوگوں کی بڑی تعداد کو مائل کر رہا ہے۔ Sarposh Restaurant and Tea Room

Sarposh Kashmiri Cuisine Restaurant
سرپوش ریسٹورنٹ
author img

By

Published : Oct 25, 2022, 3:46 PM IST

Updated : Oct 25, 2022, 7:54 PM IST

بنگلور: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کشمیری خاتون عظمت علی میر نے سرپوش ریسٹورنٹ اینڈ ٹی روم نام سے ریسٹورنٹ شروع کیا ہے جو کھانے کے شوقین لوگوں میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ سرپوش شہر گلستان میں کشمیری ذائقوں کا ایک مرکز ہے، جہاں مستند کشمیری پکوان پیش کئے جاتے ہیں۔ سرپوش ایک ایوارڈ یافتہ فارم سے ٹیبل تک مستند کشمیری ریسٹورنٹ ہے جو کہ کشمیر کے کھانوں کا ذائقہ اور ثقافت کو بنگلور میں پہنچارہا ہے۔ سرپوش میں مقامی کشمیری وازوان کو روایتی طور پر پکایا جاتا ہے اور یہ بنگلور میں پہلا ایسا ریسٹورنٹ ہے جو کشمیری کھانوں کا ذائقہ فراہم کرتا ہے۔ Kashmiri Food Restaurant in Bangalore

بنگلور میں کشمیری کھانے کا مرکز

کشمیری کویزین کے متعلق ریسٹورنٹ کی ڈائریکٹر عظمت علی میر نے بتایا کہ کشمیر کے خاص کھانے جیسے گوشتابہ اور وازوان کی یہاں پر خوب ستائش کی جاتی ہے اور کھانے والے اس پکوان کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ سرپوش کو متعدد اداروں کی جانب سے کئی ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔ جن میں ای ٹی ہاسپیٹیلٹی ورلڈ ریسٹورنٹ اور نائٹ لائف ایوارڈز 2022 سے قابل ذکر ہیں۔

اس کے علاوہ بہترین آرام دہ کھانے (جنوبی) جیوری چوائس (فاتح)، ٹائمز فوڈ اینڈ نائٹ لائف ایوارڈز 2022، ریسٹورنٹ آف دی ایئر، ٹائمز فوڈ اینڈ نائٹ لائف ایوارڈز، کشمیر ریسٹورنٹ 2022 فاتح، ٹائمز فوڈ اینڈ نائٹ لائف ایوارڈز 2021، بہترین کشمیری ریسٹورنٹ (ڈائننگ اینڈ ڈیلیوری)، بزنس منٹ نیشن وائیڈ ریسٹورنٹ اور مہمان نوازی ایوارڈز 2021 کے ایوارڈز بھی سرپوش ریسٹورنٹ کو مل چکے ہیں۔

Last Updated : Oct 25, 2022, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.