ETV Bharat / state

Karnataka Congress ignored Muslims: کرناٹک کانگریس نے مسلمانوں کو کیا نظر انداز، مسلمانوں میں ناراضگی

آئندہ برس کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سبھی کارکنان سے مل کر کام کرنے کی اپیل کی اور 150 سیٹیں جیتنے کا ہدف طے کیا ہے۔ Rahul Gandhi Sets 150-Seat Target، جبکہ پارٹی پر مسلمانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام ہے۔ جس پر مسلم کارکنان میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ Karnataka Muslims Upset

muslims upset over party for no representation
کرناٹک کانگریس نے مسلمانوں کو کیا نظر انداز، مسلمانوں میں ناراضگی
author img

By

Published : Apr 19, 2022, 4:26 PM IST

بنگلور: ریاست میں اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی کرناٹک کانگریس نے پارٹی میں 149 افراد کو مختلف عہدے دیئے ہیں۔ Karnataka Congress Appoints 149 Office Bearers لیکن مسلمانوں کے اکثریتی اضلاع رائچور، بیدر، گلبرگہ اور یادگیر سے مسلمانوں کو پارٹی میں جگہ نہ دینے کا الزام ہے، جس پر مسلمانوں میں کانگریس کو لے کر ناراضگی پائی جارہی ہے۔ Karnataka Muslims Upset over Congress Party for no Representation

ویڈیو
کرناٹک کانگریس سے ناراض پارٹی کے رہنما و سماجی کارکنان نے پارٹی کے اس قدم پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کانگریس کا یہ اقدام نہ صرف مسلم مخالف ہے، بلکہ مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کانگریس کو مسلمانوں کا ووٹ چاہیے، لیکن لیڈرشپ یا پارٹی میں عہدہ دینے کی بات آئی تو مسلمانوں کو نظر انداز کردیا گیا۔'

پارٹی ذرائع کے مطابق ان تقرریوں میں پرانے اور نئی نسل کے لیڈروں کے امتزاج کے ساتھ ذات اور علاقائی نمائندگی کا خیال رکھا گیا ہے۔ ذات کے لحاظ سے نمائندگی میں پسماندہ طبقات سے 53، درج فہرست ذاتوں سے 25، درج فہرست قبائل سے چار، اقلیتوں سے 22، لنگایتوں سے 19، ریڈی لنگایت سے پانچ، 16 ووکلیگا، ایک ٹرانس جینڈر اور چار دیگر شامل ہیں، جبکہ 23 خواتین عہدیدار کو بھی اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔
بتادیں کہ کرناٹک میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس نے حکمت عملی تیار کی ہے۔ اس حکمت عملی پر کام کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے رواں ماہ کے شروعات میں ریاست کے اپنے دورے کے دوران پارٹی رہنماؤں سے مل کر کام کرنے کی تلقین کی تھی۔ انہوں نے کم از کم 150 سیٹیں جیتنے کا ہدف طے کیا ہے۔ Rahul Gandhi Sets 150-Seat Target

مزید پڑھیں: مسلم رہنما کے قتل کا منصوبہ بنانے کے الزام میں تیرہ افراد گرفتار

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.