کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے پرائمری و سیکنڈری تعلیم ایس سریش کمار کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر میں ریاست بھر کے اسکولز کو ہدایات دی گئی ہے کہ کنڑا زبان لازمی سکھائی جائے۔
سریش کمار نے کہا کہ 'سی بی ایس سی، آئی سی ایس ای' اور دیگر نصاب پڑھائے جانے والے اسکولوں میں بھی کنڑا ایک زبان کے طور پر لازمی سکھائی جانی چاہیے۔ اس معاملہ میں کسی بھی طرح کی سیاست قابل قبول نہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'بیرونی ریاستوں کے طلبا کو بھی ریاست میں نوکری کرنے کے لیے کنڑا سیکھنا چاہیے۔ اس سلسلے میں ریاست بھر میں غیر کنڑا لوگوں کو کنڑا سکھانے کی مہم شروع کی جائے گی۔'
اس سلسلے میں کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صدر نے ٹی اکس ناگابھرن نے سریش کمار سے ملاقات کر کے کنڑا کو تمام اسکولوں میں لازمی قرار دینے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ 'ریاست کرناٹک میں کوئی بھی میڈیم کا اسکول کیوں نہ ہو، وہاں ایک زبان کے طور پر کنڑا پڑھانا لازمی رہے۔'
یہ بھی پڑھیں: یادگیر: کنڑا یومِ صحافت پروگرام کا انعقاد
کنڑا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے وزیر برائے تعیم سریش کمار سے یہ بھی درخواست کی گئی کہ بیرونی ریاستوں سے کرناٹک آنے والے سرکاری افسروں کو بھی کنڑا سیکھنا ضروری ہو۔
بیرونی ریاستوں سے کرناٹک میں مقیم والدین ان کے بچوں کو کنڑا سکھانے کی مخالفت کرنے کے بجائے ریاستی حکومت کی پالیسی کا احترام کرنا چاہئے۔ اپنے بچوں کو کنڑا سیکھنے پر آمادہ کرنا ان کی ذمہ داری ہوگی۔