ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کلیان کرناٹک علاقائی ترقیاتی بورڈ (کے کے آر ڈی بی ) کی گرانٹ سے شہر کے 10 عوامی مرکز پر سولر ماسٹ لیمپ لگائے گئے ہیںGovt Light Up Different Parts Of Bidar In With Solar Power
کراس، فیض پورہ ،گاوان چوک،میلوررنگ روڈ، حق کالونی،بیدری کالونی اور نئی کمان کے علاوہ دیگر عوامی مقامات پر 12 میٹر اونچے سولر ہائی ماسٹ لائٹس لگائے گئے ہیں۔
شمسی توانائی کی مدد سے یہ سبھی لائیٹس جلے گی۔اس کے استعمال سے محکمہ بجلی پر دباو اور اثر دونوں کم پڑنے کا امکان ہے۔شمسی توانائی کی مدد سے علاقوں کو روشن کرنے کا منصوبہ کامیاب ہوا توآنے والے دنوں میں مزید اہم علاقوں میں اس کے استعمال کرنے کامنصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Skill Development Centre at Masjid Complex مسجد میں نوجوانوں کے لئے اسکل ڈیویلپمینٹ سینٹر کا منصوبہ
شمسی توانائی سے تمام لائیٹس جلیں گی ۔اگربجلی چلے بھی جاتی ہے تو اس کا اس پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے ۔یہ لائٹ جلتی رہیں گی۔ریاست کرناٹک کا کم خرچ میں زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے منصوبے کی عام لوگوں نے بھی جم کرتعریف کی ہے۔
بیدر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سولر لائٹس کے استعمال کی وجہ سے بجلی پر انحصار ختم ہونے کاامکان روشن ہو جائے گا۔ جدید ٹیکنالوجی میں شمسی توانائی سے جلنے والی لائٹس کا چلن عام اور مقبول ہوتاجا رہا ہے۔