بنگلور: یوں تو قیامت نشانیاں 1400 برس پہلے ہی بتا دی گئی ہیں اور ہر مسلمان اس سے واقف ہے لیکن اب اس تعلق ایک نئی بات سامنے آئی ہے، بنگلورو کے ایک ریسرچ اسکالر نے قیامت کی اہم نشانیوں کی تاریخ دریافت کرنے کی دعویٰ کیا ہے۔ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے مشہور ریسرچ اسکالر ڈاکٹر سید مظہر الامین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے قرآن، احادیث و سائنس کا مطالعہ اور تحقیق کرنے کے بعد قیامت کی نشانیوں کی تاریخوں کو دریافت کیا ہے۔ Doomsday According to Quran and Hadith
اس تعلق سے ڈاکٹر مظہر الامین کی جانب سے ایک خصوصی پریزینٹیشن منعقد کیا گیا جس میں شہر کے دانشوران و اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس پریزینٹیشن کے دوران ڈاکٹر مظہر الامین نے قیامت کی نشانیوں کی تواریخ کو مختلف سائنسی کیلکولیشن کے ذریعے ثابت کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر مظہر الامین نے دعویٰ کیا ہے کہ یوم قیامت کی نشانیوں کی تواریخ کے متعلق ان کی تحقیق قرآن سے تضاد نہیں رکھتی بلکہ اس کے عین مطابق ہیں۔ ای ٹی وی بھارت ان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کرتا۔ ان کے دعوے قرآن و سنت کے مطابق ہیں یا متضاد، اس تعلق سے علمائے کرام زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔ Signs of Day of Judgment According to the Qur'an and Hadith
- ڈاکٹر مظہر الامین کی تحقیق اور دعوے کے مطابق قیامت کی نشانیوں کی تاریخ مندرجہ ذیل ہیں۔
- یوم عاشورہ یعنی 4 جولائی سنہ 2025 کو سورج مغرب سے طلوع ہوگا۔
- مہدی علیہ السلام کے ظہور کی تاریخ 2 جون سنہ 2028 ہوگی۔
- دجال کا ظہور سنہ 2031 میں ہوگا۔
- عیسیٰ علیہ السلام سنہ 2034 میں آئیں گے۔
- یاجوج و ماجوج سنہ 2037 میں ظاہر ہوں گے۔
ان تمام نشانیوں کی بنا پر ڈاکٹر مظہر الامین نے دعویٰ کیا ہے کہ قیامت سنہ 2825 میں ہوگی۔ اس موقع پر ڈاکٹر مظہر الامین کے ساتھ ایڈووکیٹ محمد ایوب نے علماء کرام کو دعوت دی کہ وہ ڈاکٹر مظہر الامین کی تحقیق سے متعلق تبادلہ خیال کریں اور اس پر اپنی رائے پیش کریں۔