بنگلور: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں فورم فار ڈیموکریٹک اینڈ پالیٹیکل امپاورمنٹ کی جانب سے ووٹر لسٹ میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کے ناموں کے اندراج کے تعلق سے راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں ریاست کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر والنٹیئر ہیلپ لائن اور ایک ویب سائٹ کا بھی اجرا عمل میں آیا تاکہ اس سے ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندارج کے عمل میں سہولت ہوسکے۔ A program was organized for registration of names in the voter list
اقلیتوں کے حقوق، جمہوریت اور سیاسی طورپر بااختیار بنانے کے لئے فورم نے ایک گول ٹیبل میٹنگ کا اہتمام کیا. تقریبا 50 ممتاز علماء، متعدد این جی اوز اور انجمن کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کی اور ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، فورم نے ووٹر لسٹ میں زیادہ سے زیادہ ناموں کے اندراج کے تعلق سے متعدد پہلوں پر تبدلہ خیال کیا۔
اس فورم کے تحت دو اہم اور غیر معمولی اہمیت کے حامل پہلوں پر غور و خوض کیا گیا۔
1. ہر ہندوستانی کی شناخت ایک ووٹر کے طور پر ہے ۔
2. اس مہم کے ایک حصے کے طور پر ایک ویب پورٹل (www.enrollvoters.in) لانچ کیا گیا تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے ناموں کا اندارج ووٹر لسٹ میں کرسکیں۔اس کے علاوہ ایک رابطہ نمبر بھی درج کیا گیا ہے۔ (8927911911)
این جی او، سول سوسائٹی کے اراکین اور انجمنوں نے فورم کی کوششوں کو سراہا اور اس بات کا یقین دلایا کہ ووٹر رجسٹریشن میں اضافہ کرنے اور پولنگ میں اضافہ کے لئے بھی ان کی جانب سے مدد کی جائیگی.
مولانا وحید الدین عمری نے کہا کہ جمعہ کو مساجد میں اس پر بیداری بڑھانے کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے. جسٹس جاوید راحم نے خواتین کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خواتین کو ترقی اور فلاح و بہبود سے متعلق کسی بھی پلیٹ فارم سے محروم نہ رکھا جائے۔
پروفیسر مظفر اسادی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آنے والے انتخابات کے دوران ہر ایک شخص کو متعدد امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،جو لوگوں کے زندگی سے متعلق ہو۔