ETV Bharat / state

کووڈ مریضوں کے لیے 500 بیڈز والے ڈی آر ڈی او ہسپتال کا کام جاری - جموں میں ڈی آر ڈی او ہسپتال کا کام جاری

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی میں کورونا کے مریضوں کے لیے 500 بستروں والے ڈی آر ڈی او ہسپتال کا کام تیزی کے ساتھ  جاری ہے۔

کووڈ مریضوں کے لیے 500 بیڈز والے ڈی آر ڈی او ہسپتال کا کام جاری

author img

By

Published : May 24, 2021, 7:35 PM IST

جموں کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں آئی سی یو مشینوں اور آکسیجن کی قلت کے دوران ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے جموں شہر کے بگواتی نگر علاقہ میں ایمرجنسی ہسپتال کا تعمیراتی کام دو ہفتے قبل شروع کیا گیا ہے۔

کووڈ مریضوں کے لیے 500 بیڈز والے ڈی آر ڈی او ہسپتال کا کام جاری

ڈی آر ڈی او کی جانب سے ہسپتال کا تعمیری کام 25 مئی تک مکمل کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم، کچھ تاخیر کے سبب سرکاری حکام کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک کووڈ ہسپتال کو حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کووڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے جبکہ حالیہ کچھ دنوں سے جموں میں ہلاکتوں کی شرح میں بھی اضافہ ہو ا ہے۔

جموں میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ آفسر ڈاکٹر سنجوگتیا سوڈان نے کووڈ ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'اس ہسپتال میں ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے بھی خصوصی جگہ کا تعین کیا گیا ہے، جبکہ اس دوران مریضوں کے لیے آکسیجن کا خصوصی بندوبست رہے گا اور اگلے سات دنوں کے اندر اس کا کا تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.