ETV Bharat / state

URS of Peer Budhan Ali Shah: پیر بابا بُڈھن علی شاہ کے عرس میں بی جے پی لیڈران کی شرکت

author img

By

Published : Jun 17, 2022, 8:46 PM IST

جموں و کشمیر سمیت دیگر ریاستوں سے عقیدت مند عرس کے موقع پر جموں شہر کے مضافاتی علاقے پیر بابا ستواری میں واقع آستان عالیہ پر حاضری دے کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ URS of Peer Budhan Ali Shah in Jammuعقیدت مندوں میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو اور سکھ مذہب سے وابستہ افراد بھی شامل ہوتے ہیں۔

پیر بابا بُڈھن علی شاہ کے عرس میں بی جے پی لیڈران کی شرکت

جموں: پیر بابا ستواری علاقے میں پیر بابا بُڈھن علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا عُرس قریب دو برس کے وقفے بعد انتہائی تزک و اہتشام کے ساتھ منایا گیا۔ URS of Peer Budhan Ali Shah Celebrated with Religious fervor پیر بابا بُڈھن علی شاہ کے مزار پر عقیدتمندوں کی خاصی تعداد نے حاضری دے کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ عرس میں بلا تفریق مذہب و ملت، رنگ و نسل سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

حضرت پیر بابا بُڈھن علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر سیاسی، سماجی و مذہبی رہنمائوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کرکے امن و امان اور دوستی و اخوت کی دعائیں مانگیں۔ BJP Leaders Attend URS of Peer Budhan Ali Shah بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی سرکردہ لیڈران - جن میں کویندر گپتا، اشوک کول وغیرہ شامل تھے۔ بی جے پی رہنماؤں نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس پاک کے موقع پر اجتماعی دعا میں شرکت کی۔

عرس کے موقع پر فاتحہ خوانی، درود اذکار اور قرآن خوانی کی محافل آراستہ کی گئیں۔ وہیں اس موقع پر عقیدت مندوں کے لئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر سمیت دیگر ریاستوں سے عقیدت مند عرس پاک کے موقع پر جموں شہر کے مضافات پیر بابا ستواری علاقے میں واقع آستان عالیہ پر حاضری دے کر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ عقیدت مندوں میں مسلمانوں کے علاوہ ہندو اور سکھ مذہب سے وابستہ افراد بھی شامل ہوتے ہیں۔

آستان عالیہ کے سجادہ نشین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے پیر بابا بُڈھن علی شاہ ؒکا عُرس پاک نہایت ہی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے تاہم گزشتہ دو برسوں کے دوران عائد لاک ڈاؤن کے سبب عرس کی تقاریب کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.