لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا LG Manoj Sinhaکی صدارت میں منعقد ہوئی انتظامی کونسل کی میٹنگ Administrative Council Meetingکے دوران اِندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں Indira Gandhi Government Dental College, Jammuکے44.46 کروڑ روپے کی لاگت سے اِضافی بلاک کی تعمیر کو منظوری Upgradation of Dental College, Jammu Approvedدی گئی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان LG Advisor Farooq Khanاور راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔
نئے بلاک کی تعمیر سے ہسپتال اِنتظامیہ، ایمرجنسی سیکشن، آپریشن تھیٹر، وارڈس، پرستھو ڈانٹکس اور ڈینٹل میٹریل ڈیپارٹمنٹ، اورل پیتھا لوجی، ڈیٹنل ہسٹولوجی ڈیپارٹمنٹ، کمیونٹی ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ اور کئی طبی شعبہ جات کے لئے بنیادی ڈھانچہ بناکر مریضوں کے بڑھتے ہوئے رش کو پورا کیا جائے گا۔
یہ بنیادی ڈھانچہ اُن کمیوں کو بھی دور کرے گا جن کی نشاندہی ڈینٹل کونسل آف اِنڈیا (ڈی سی آئی) Dental Council of Indiaکی ٹیم نے اَپنے حالیہ دورے کے دوران کی تھی تاکہ اگلے سیشن سے پی جی کورسز کو شروع کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: سرینگر: لیفٹیننٹ گورنر نے امراض چشم کے لیے خصوصی اسپتال کا افتتاح کیا
اپگریڈیشن کے فیصلے کا مقصد عوام کو ڈینٹل کی معیاری خدمات فراہم کرنا اور ڈینٹل کیئر میں پوسٹ گریجویٹ کورسز کو متعارف کرانا ہے۔ وہیں ڈنٹل کئر کی اہم خدمات کو جدید بنیادوں پر اَپ گریڈ کرنے میں بھی مددگا ر ثابت ہوگا۔