جموں: جموں پونچھ شاہراہ پر کئی گھنٹوں کے بعد جمعے کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔ بتادیں کہ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے نار جنگلات میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے شروع کئے جانے والے تلاشی آپریشن کے پیش نظر جمعرات کو اس شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی تھی۔ Traffic restored on Jammu Poonch Highway
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے نار جنگلات میں جنگجوؤں کی موجودگی کے شک پر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں – پونچھ شاہراہ پر بھمبر گلی اور جارن والی گلی کے درمیان ٹریفک کی نقل و حمل کو احتیاطی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر جمعے کی صبح آٹھ بجے ٹریفک بحال کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ جنگل علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Srinagar Leh Road Opened سرینگر لیہہ شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال
یو این آئی