ETV Bharat / state

Encounter In Sunjwan: سنجوان تصادم کے سبب تعلیمی ادارے بند، انٹرنیٹ خدمات بھی معطل

جموں کے سنجوان نامی علاقہ میں سکیوریٹی فورسیز اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں اب تک ایک فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 9 دیگر زخمی ہیں۔ انکاؤنٹر کے بعد مذکورہ علا قہ میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں کی بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔Encounter In Sunjwan

Encounter
Encounter
author img

By

Published : Apr 22, 2022, 9:19 AM IST

Updated : Apr 22, 2022, 10:44 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں کے ضلع جلال آباد کے سنجوان علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیوریٹی فورسیز کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک فوجی جوان ہلاک جب کہ نو دیگر زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، بتایا جارہا ہے کہ سکیوریٹی اہلکاروں نے دو عسکریت پسندوں کو محاصرہ میں لے لیا ہے۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ سکیوریٹی اہلکاروں کو مذکورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا ،پولیس کے مطابق جیسے ہی سکیوریٹی فورسیز مذکورہ مقام پر پہنچے تو پہلے سے چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر گولی چلادی، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ Encounter In Sunjwan

Encounters

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اہلکار پہلے سے ہی ہائی الرٹ پر تھے، کیونکہ انہیں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوچکی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم میں اب تک ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 9 دیگر زخمی ہیں۔ انکاؤنٹر کے بعد مذکورہ علا قہ میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں کی بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وہیں اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آیا ہے۔

سنجوان انکاؤنٹر سی سی ٹی وی میں قید

واضح رہے کہ کہ سنجوان میں فوجی کیمپ پر 2018 میں عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا، جس میں چار حملہ آوروں کے علاوہ پانچ فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں کے یک روزہ دورہ پرجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Encounter Breaks Out In J&K's Shopian: شوپیان میں انکاؤنٹر شروع

Last Updated : Apr 22, 2022, 10:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.