جموں: جموں و کشمیر یونٹ شوسینا بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونگے۔ جموں و کشمیر یونٹ کے صدر منیش سہانی نے بدھ کے روز کہا کہ وہ جموں میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گے۔Shiv Sena to join Bharat Jodo Yatra in jammu and kashmir
منیش سہانی نے راہل گاندھی کی ستائش کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ "نفرت اور مذہب کی سیاست کرنے والوں کو مناسب جواب" دینے کے لیے بڑی تعداد میں یاترا میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قومی سکریٹری انیل دیسائی کی ہدایات کے مطابق پارٹی جموں میں بھارت جوڑو یاترا کی آمد پر اس کا استقبال کریں گے اور اس میں شامل ہوں گے۔Shiv Sena to join Bharat Jodo Yatra
انہوں نے کہا کہ نفرت کے اس دور میں بھائی چارے کا پیغام لیکر جانے والی اس یاترا کی ملک بھت خاص طور پر جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر جیسے ملک کا تاج کہا جاتا ہے، کو دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں بنانے کے بعد تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ تین برسوں سے یہاں کے لوگ جمہوری نظام کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں۔
بتادیں کہ فاروق عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ جموں کشمیر میں اس یاترا کا حصہ بنیں گے۔کانگرس کے مطابق 22 جنوری کو یہ یاترا جموں صوبے کے کٹھوعہ ضلع سے شروع ہوگی اور نو روز کا پیدل سفر کرکے سرینگر میں اختتام کو پہنچے گی۔ نو روز پر مشتمل یہ یاترا 21 جنوری کو کٹھوعہ کے لکھنپور سے شروع ہوگی اور 30 جنوری کو سرینگر میں اس کا اختتام ہوگا۔Kashmiri Parties To join Bharta Jado Yatra
مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra in Punjab بی جے پی ایک ذات کو دوسری ذات سے لڑانے کی کوشش کر رہی ہے: راہل گاندھی
بتایا جاتا ہے کہ سرینگر میں راہل گاندھی لالچوک میں قومی پرچم لہرائیں گے۔ راہل گاندھی کی اس یاترا کو حفاظت کے ساتھ کامیاب بنانے کے لیے گزشتہ ہفتے کانگرس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر لیڈران ایل جی منوج سنہا سے ملے اور یاترا منقعد کرنے کے لیے اجازت طلب کی۔ایل جی منوج سنہا نے یاترا کے لیے اجازت دی ہے۔
بھارت جوڑو یاترا، انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے شروع کی گئی ایک عوامی تحریک ہے۔ کانگریس کے رہنما راہُل گاندھی، پارٹی کیڈر اور عام لوگوں کو پیدل چلنے کے لیے متحرک کر کے اس تحریک کو منظم کر رہے ہیں۔ یہ یاترا کنیا کماری، جزیرہ نما کے جنوبی سرے سے جموں و کشمیر تک چلے گی جو 150 دنوں میں 3570 کلومیٹر پر محیط ہے۔Rahul Gandhi Bharat Jado Yatra