جموں: صوبائی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر میں غیر سنجیدگی کو ختم کرنے کے لیے ڈی ڈی او افسران کو چاہیے کہ وہ ملازمین کی تنخواہ بائیو میٹرک حاضری کی بنیادی پر درج کریں۔ Biometric Based Attendance System

اس حکم نامے میں جموں صوبہ کے 10 اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مذکورہ نظام کو جلد از جلد سرکاری دفاتر میں متعارف کروا کر ملازمین کی تنخواہ مذکورہ نظام کے تحت دی جائے۔